چترال‘ نوجوان لڑکی نے خودکشی کرلی

بدھ 25 اپریل 2018 12:47

چترال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2018ء)چترال شہر سے چارکلومیٹر کے فاصلے پر جغور گاؤں میں ایک نوجوان لڑکی نے زہریلی دوا کھاکر خودکشی کرلی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جغور کے رہایشی ام سلمہ دختر اولاد حسین نے اپنے گھر میں زہریلی دوا کھائی جس سے اس کی حالت غیر ہونے لگی۔ ام سلمہ کو فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا مگر وہ جانبرد نہ ہوسکی اور ہسپتال میں چل بسی‘پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد اس کی لاش ورثاء کے حوالے کی گئی ‘جسے بعدازاں آبائی قبرستان میںسپرد خاک کردیاگیا۔