وزیر داخلہ احسن اقبال چیف جسٹس ثاقب نثار پر برس پڑے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ اپریل 12:24

وزیر داخلہ احسن اقبال چیف جسٹس ثاقب نثار پر برس پڑے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 اپریل 2018ء) : وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار پر برس پڑے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک تقریب میں خطاب کے دوران وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ بہت ہو گیا چیف صاحب، آپ کی عزت ہے تو ہماری بھی عزت ہے۔

(جاری ہے)

ہماری بھی اتنی ہی عزت ہے جتنی کسی جج یا فوجی کی ہے۔ کسی کو اختیار نہیں ہے کہ ہمیں طعنے دے۔ احسن اقبال نے کہا کہ چیف جسٹس نے ہم پر الزام عائد کیا کہ تقرری میں احسن اقبال کا ہاتھ ہے۔ اگر چیف جسٹس کے پاس ثبوت ہیں تو چارج شیٹ کریں۔ انہوں نے چیف جسٹس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس صاحب دل بڑا کریں۔ ہم نے ہمیشہ عزت کے ساتھ سیاست کی اور عوام کی خدمت کی۔