پنجاب فوڈ اتھارٹی نے سرگودھا سمیت تمام سستے بازاروں اور رمضان بازاروں میں کوالٹی اشورنس مینجر اور فوڈ سیفٹی آفیسر کی تعیناتی لازم قرار دیدی

بدھ 25 اپریل 2018 12:53

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے سرگودھا سمیت تمام سستے بازاروں اور رمضان بازاروں ..
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2018ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے معیاری خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے سرگودھا سمیت تمام سستے بازاروں اور رمضان بازاروں میں کوالٹی اشورنس مینجر اور فوڈ سیفٹی آفیسر کی تعیناتی لازم قرار دے دی ہے۔فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ سستے بازاروں کی حالت بہترین کرنے کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی نے بہتر قدم اٹھایا ہے ۔

سستے بازاروں میں کوالٹی اشورنس مینجر اور فوڈ سیفٹی آفیسرکی تعیناتیاں یقینی بنانے کے لیے متعلقہ انتطامیہ کو آگاہ کر دیا گیاہے جس کے مطابق انتظامیہ ان بازاروں میں اپنے خرچے پر کوالٹی اشورنس مینجر اور فوڈ سیفٹی آفیسر تعینات کرے گی۔ کوالٹی اشورنس مینجر بازاروں میں اشیائے خورونوش کے معیار اور معیاد کا ذمہ دار ہوگا جبکہ فوڈ سیفٹی آفیسر صرف حفظان صحت کے اصولوں پر پورا اترنے والی اشیائے کی فروخت کی اجازت دے گا۔

(جاری ہے)

ڈی جی فوڈ نے مزید واضح کرتے ہوئے کہا کہ فوڈ سیفی آفیسراور کوالٹی اشورنس مینجرپنجاب فوڈ اتھارٹی سے تربیت یافتہ ہوں گے۔فوڈ سیفٹی قوانین پر عمل درآمد نہ ہونے پر انتظامیہ کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔نورالامین مینگل کا مزید کہنا تھا کہپنجاب فوڈ اتھارٹی کا تربیت فوڈ سیفٹی آفیسر تعینات ہونے سے فوڈ سیفٹی قوانین کا یقینی اطلاق ممکن ہونے کے ساتھ ساتھ تما م سٹالز مالکان کو موقع پر قوانین سے آگاہی ملتی رہے گی۔

تربیت یافتہ فوڈ سیفٹی آفیسر تعینات ہونے سے رمضان بازاروں میں حفظان صحت کے اصولوں کے خلاف کسی بھی چیز کی فروخت نہ ہو سکے گی۔ مزید براں کوالٹی اشورنس مینجر کی موجودگی سے بازاروں میں آنے والی تمام سپلائی پر ہر وقت نظر رکھی جا سکے گی۔پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹیمیں معمول کے مطابق کاروائیاں جاری رکھیں گی تاہم سی بھی جگہ پر پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹیمیں مستقل تعینات نہیں کی جا سکتیں۔ تربیت یافتہ آفیسر کی موجودگی سے اشیائ خوردونوش پر مستقل نظر رکھنا اور معیار کو یقینی بنانا ممکن ہو سکے گا۔

متعلقہ عنوان :