پنجاب فو ڈ اتھارٹی کی مختلف علاقوں میں کاروائی‘

حفظانِ صحت کے اٴْصولوں کی خلاف ورزی پر21فوڈ پوائنٹس کو سربمہر کردیا

بدھ 25 اپریل 2018 12:53

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2018ء) پنجاب فو ڈ اتھارٹی نے جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں میں کاروائی کرتے حفظانِ صحت کے اٴْصولوں کی خلاف ورزی پر21فوڈ پوائنٹس کو سربمہر کردیا۔متعدد فوڈ پوائنٹس کو غیر معیاری خوراک کی فراہمی پر255,500کے جرمانے عائد کیے اوربر آمد شدہ 205کلو زہریلی ٹافیاں، 65لِٹرکاربونیٹڈڈرنکس20کلوکلرڈ گوشت،173کلو ناقص سبزیاں،900عدد خراب انڈے اور دیگرموقع پرتلف کرتے ہوئے متعدد کو وارننگ نوٹسز جاری کیے ۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا میں رمضان المبارک کے لئے ملاوٹ شدہ بیسن تیار کرنے پربیسن پر ڈکشن یونٹ اور غیر معیاری خوراک مہیا کرنے پر ہوٹل بھی سر بمہر کر دیا۔ جبکہ صفائی کے ناقص انتظامات ، غیر معیاری اجزاء کی ملاوٹ پر مختلف فوڈ پوائنٹس کو مجموعی طور پر 1لاکھ 37ہزارکے جرمانے عائد کئے گئے۔ 22100غیر میعاری قلفیاں اور 642عددغیر میعاری آئس کریم کپ ،اور بھاری مقدار میں ناقص خوراک تلف کر دی گئی۔ چینوٹ میں ہوٹل کوصفائی کے ناقص انتظامات پر سر بمہر کر دیا ۔جبکہ زائدلمعیاد اشیاء فروخت کرنے اور ناقص انتظامات پر 6مختلف فوڈ پوائنٹس کو مجموعی طور پر 28,500کے جرمانے عائد کئے۔