سرگودھا‘ این جی او کا ڈائریکٹر بنانے کا جھانسہ دے گن پوائنٹ پر72 لاکھ روپے چھین لینے والا گینگ گرفتار

سرغنہ سے پولیس نے 36 لاکھ برآمد کر کے کاروائی تیز کر دی اور دیگر ملزمان کی تلاش میں چھاپے مارے جا رہے ہیں

بدھ اپریل 12:53

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 اپریل2018ء) این جی او کا ڈائریکٹر بنانے کا جھانسہ دے گن پوائنٹ پر72 لاکھ روپے چھین لینے والے گینگ کے گرفتار سرغنہ سے پولیس نے 36 لاکھ برآمد کر کے کاروائی تیز کر دی اور دیگر ملزمان کی تلاش میں چھاپے مارے جا رہے ہیں ان ملزمان میں حقیقی بھائی اور نامعلوم افراد بھی ہیں۔ زرائع کے مطابق بھلوال کے علاقہ ظہور حیات کالونی میں این جی او(میمن ویلفیئر ٹریسٹ ) کے نام پر دفتر بنا کر کام کرنے والے گینگ نے محکمہ لائیو سٹاک کے ریٹائرڈ ڈاکڑ نجیب الرحمن کوڈیرہ اسمائیل خان کے لئے این جی او ڈائریکٹر بنانے کا جھانسہ دے کر انٹرویو کے لئے بلوا کر چھ کروڑ روپے کے فنڈز مہیا کرنے کے لئے ڈیڑھ کروڑ روپے سکیورٹی کی ڈیمانڈ کی اور وقوعہ کے نجیب الرحمن اس کے ڈرائیور رحمت اللہ خان اورساتھی محمد بلال کو یرغمال بنا لیا اور اسلحہ کے زور پر 72 لاکھ روپے، قومی شناختی کارڈ ،،بنک کا اے ٹی ایم کارڈ اور دیگر کاغزات چھین لینے اور جان سے مار دینے کی دھمکیاں دیں ۔

(جاری ہے)

معلوم ہوا کہ اس گینگ کے ارکان فرضی ناموں سے خود کو متعارف کروا کر این جی او کے نام دھندہ کرتے رہیں۔اس ڈکیتی کی واردات پرتھانہ بھلوال سٹی نے نجیب الرحمن کی رپورٹ 72 لاکھ روپے اور دیگر اشیاء اسلحہ کے زور پر چھین لینے کے الزام میں نبی شاہ بالا سے تعلق رکھنے والے سرفراز عرف فازیشاہ اس کے بھائی ،حامد شاہ،جبکہ حسن شاہ اس کے بھائی تہزیب شاہ اور عدنان عرف دانی شاہ 2 نامعلوم کے خلاف 395 ت پ مقدمہ درج کر کے گینگ کے سرغنہ کو گرفتار کر لیا جس سے دوران تفتیش 36 لاکھ روپے بقایا رقم کا بنک چیک ریکور کر کیپولیس نے دیگر ملزمان کی گرفتاری اوت چھان بین کا دائرہ کار وسیع کر دیا ہے۔ اور ایک چھاپہ مارٹیم تشکیل دے دی گئی ۔جو مصروف کاروائی ہے۔