سرگودھا ‘ 2 ڈاکووں نے کریانہ سٹور لوٹ کر مزاحمت پر دوکاندار کے بھائی کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے

بدھ 25 اپریل 2018 12:53

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2018ء) سرگودھا میں 2 ڈاکووں نے کریانہ سٹور لوٹ کر مزاحمت پر دوکاندار کے بھائی کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ نواحی آبادی نواب کالونی کے محمد ارسلان نے سٹیلائٹ ٹاون مین بازار میں دوکان کریانہ بنا رکھی ہے جہاں 2 مسلح افراد نے گھس کر ہزاروں کی نقدی چھین لی اور مزاحمت پر فائرنگ کر کے دوکاندار کے بھائی صفدر کو زخمی کر دیا اور فرار ہوگے۔پولیس تھانہ ساجد شہید نے زخمی کو ہسپتال بجھوا کر محمد ارسلان کی مدعیت میں میانوالی سے تعلق رکھنے والے حبیب الرحمن اور وسیم کے خلاف اقدام خونی ڈکیتی کے الزام میں زیر دفعہ 394 ت پ مقدمہ درج کر لیا ہے۔