سرگودھا ‘ ملزم کی ضمانت کے لئے جعلی فرد داخل کرنے پر شہری کے خلاف فراڈ دھوکہ دہی اور جعل سازی کا مقدمہ درج

بدھ اپریل 12:53

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 اپریل2018ء) سرگودھا ضلع کچہری سول کورٹ عدالت میں ملزم کی ضمانت کے لئے جعلی فرد داخل کرنے پر شہری کے خلاف فراڈ دھوکہ دہی اور جعل سازی کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق ایک مقدمہ میں ملوث ملزم کی ضمانت کے لئے عزیز کالونی کے محمد اکرم نے سول جج کی فرد داخل کی جو دوران پڑتال جعلی اور بوگس پائی گئی۔۔پولیس تھانہ کینٹ پولیس نے سول کورٹ کے اہلمد صفدر علی کی رپورٹ پر محمد اکرم کے خلاف زیر دفعہ 420/468/471 ت پ مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش میں اس کے گھر پر چھاپہ مارا۔

متعلقہ عنوان :