لکی سٹار نے ایسٹ زون آئی سی اے کرکٹ چیمپئن شپ کے ایک میچ میں آصف میموریل کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا

بدھ اپریل 13:07

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 اپریل2018ء) ایسٹ زون آئی سی اے کرکٹ چیمپئن شپ میں لکی سٹار نے آصف میموریل کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا۔ بھٹو کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد میں کھیلے گئے میچ میں آصف میموریل کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 36 اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 257 رنز بنائے۔

(جاری ہے)

شعیب خالق نے 78 اور محمد عرفان نے 55 رنز سکور کئے۔ جواب میں لکی سٹار نے مطلوبہ ہدف 32 اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ محمد نذیر 75 اور حمزہ ارشاد نے 71 رنز سکور کئے۔

متعلقہ عنوان :