لاہورمیں تحریک انصاف کا جلسہ ، ن لیگ کی پریشانی میں اضافہ ہو گیا

پی ٹی آئی کے لاہور میں جلسے کے اثرات کم کرنے سے متعلق جاتی امرا میں اہم ملاقات

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ اپریل 12:31

لاہورمیں تحریک انصاف کا جلسہ ، ن لیگ کی پریشانی میں اضافہ ہو گیا
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 اپریل 2018ء) : پاکستان تحریک انصاف نے 29 اپریل کو لاہور میں مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کا اعلان کر رکھا ہے ۔ پی ٹی آئی کے اس جلسے نے ن لیگیوں کی پریشانی میں اضافہ کر دیا ہے۔ جاتی امرا میں وزیر اعلٰی پنجاب شہباز شریف اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہم ملاقات ہوئی۔

(جاری ہے)

دونوں میں ن لیگ کی گرنے والی وکٹوں اور مزید وکٹیں گرنے سے روکنے پر تبادلہ خیال ہوا۔ دونوں رہنماؤں نے اس ملاقات میں پی ٹی آئی کے جلسے کے اثرات کو کم کرنے کی حکمت عملی پر بھی غور کیا۔ یاد رہے کہ پی ٹی آئی نے مینار پاکستان پر 29 اپریل کو جلسے کا اعلان کر رکھا ہے۔ پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے کہا کہ مینار پاکستان پر پی ٹی آئی کا یہ جلسہ سونامی پلس ہو گا۔