سٹار فاسٹ باﺅلر انڈین پریمیئر لیگ سے باہر

بدھ 25 اپریل 2018 12:36

سٹار فاسٹ باﺅلر انڈین پریمیئر لیگ سے باہر
چنائی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25اپریل 2018ء)سن رائزرز حیدرآباد کے کینگرو فاسٹ باﺅلر بلی سٹین لیک انجری کے باعث آئی پی ایل سے باہر ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چنائی سپر کنگز کیخلاف میچ میں فیلڈنگ کے دوران آسٹریلین فاسٹ باﺅلر کی دائیں ہاتھ کی انگلی میں گیند لگی جس پر انہیں میدان سے باہر جانا پڑا۔ ڈاکٹرز نے معائنے کے بعد 23سالہ فاسٹ باﺅلر کی انگلی میں فریکچر کی تصدیق کردی جس کے بعد بلی سٹین لیک کا سفرآئی پی ایل میں تمام ہوگیا۔