Live Updates

عمران خان کی پارٹی کے بائیسویں یوم تاسیس پر کارکنوں کو مبارکباد

بدھ اپریل 13:07

عمران خان کی پارٹی کے بائیسویں یوم تاسیس پر کارکنوں کو مبارکباد
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2018ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے تحریک انصاف کے بائیسویں یوم تاسیس پر کارکنان کو مبارکباد دی ہے اور یوم تاسیس کے موقع پر خصوصی ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔

(جاری ہے)

خصوصی ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ بائیس سال قبل تحریک انصاف کی بنیاد رکھی گئی، آپ نے اس سالگرہ کو شایان شان طریقے سے منانا ہے۔ عمران خان نے کہا ہے کہ اس کے لئے آپ کو 29 اپریل کو مینار پاکستان پہنچنا ہے، ہم 29 اپریل کو مینار پاکستان کے سائے میں خوشیاں منائیں گے، جبھی میں نئے پاکستان کی تعمیر کے اپنے خواب کی تفصیلات بھی آپ کے سامنے رکھوں گا۔

وزیر اعظم کا دورہ چین سے متعلق تازہ ترین معلومات