پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری کا معروف اداکارہ مدیحہ گوہر کے انتقال پر اظہار تعزیت

بدھ اپریل 13:07

پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری کا معروف اداکارہ مدیحہ گوہر کے انتقال ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 اپریل2018ء) مرکزی سیکرٹری اطلاعات و ترجمان پاکستان تحریک انصاف فواد چوہدری نے معروف اداکارہ مدیحہ گوہر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ مدیحہ گوہر کی رحلت سے ایک عہد تمام ہوا، ان کی وفات پاکستان ہی کیلئے نہیں بلکہ برصغیر کیلئے صدمہ ہے۔ انہوں نے مرحومہ کے ایصال ثواب اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔