چوہدری نثار تحریک انصاف میں شامل ہو رہے ہیں یا نہیں؟ بڑی خبر آ گئی

Muqadas Farooq مقدس فاروق اعوان بدھ اپریل 12:47

چوہدری نثار تحریک انصاف میں شامل ہو رہے ہیں یا نہیں؟ بڑی خبر آ گئی
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25اپریل 2018ء)  گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے بیان دیا تھا کہ منگل کو ایک بڑی وکٹ گرنے والی ہے جس کے بعد سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار کی پی ٹی آئی میں شمولیت کی خبریں گردش کر رہی تھیں۔

(جاری ہے)

قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق چوہدری نثار کے ترجمان نے وضاحتی بیان جاری کیا ہے۔اور کہا ہے کہ چوہدری نثار پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار نہیں کر رہے۔اور چوہدری نثار کی پی ٹی آئی میں شمولیت سے متعلق گردش کرنے والی تمام خبریں بے بنیاد ہیں۔