داتا دربار کے سجادہ نشین میاں ہارون گڈو نے پی ٹی آئی میں شمولیت کی پیشکش ٹھُکرا دی

حمزہ شہباز سے ملاقات میں مسلم لیگ (ن) کی قیادت پراظہار اعتماد ، شمولیت کا اعلان کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ اپریل 12:52

داتا دربار کے سجادہ نشین میاں ہارون گڈو نے پی ٹی آئی میں شمولیت کی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 اپریل 2018ء) : پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کی پیشکش ٹھُکرانے کے بعد داتا دربار کے سجادہ نشین میاں ہارون گڈو نے مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز سے ملاقات کے بعد مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کردیا ۔ حمزہ شہباز گذشتہ روز ڈیفنس پہنچے جہاں میاں ہارون گڈو اور میاں معراج ،میاں زین نے ان کا استقبال کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں میاں ہارون گڈو نے (ن) لیگ میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے (ن)لیگ کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔۔حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ میاں ہارون گڈو نہ صرف ہمارے بزرگ ہیں بلکہ پارٹی کا قیمتی اثاثہ بھی ہیں ۔ان کو پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہتے ہیں اور آئندہ انتخابات میں پارٹی کے لیے مل کر کام کریں گے ۔اس سے قبل داتا دربار کے سجادہ نشیں میاں ہارون گڈو نے پی ٹی آئی میں شمولیت کی پیشکش ٹُھکرا دی تھی ۔