ْپاکستانی ٹیم ایشین یوتھ اولمپکس گیمز کوالیفائرز ہاکی ٹورنامنٹ میں کل دو میچ کھیلے گی

بدھ 25 اپریل 2018 13:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2018ء) پاکستانی ٹیم ایشین یوتھ اولمپکس گیمز کوالیفائرز ہاکی ٹورنامنٹ میں کل دو میچ کھیلے گی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پانچ روزہ ایونٹ میں شرکت کرنے والی 11 ٹیموں کو دو مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا ،ْپاکستان کو گروپ بی میں ملائیشیا، چائنیزتائپے، بنگلہ دیش، سنگاپور اور کمبوڈیا کے ساتھ رکھا گیا جبکہ گروپ اے میں بھارت، کوریا، جاپان، ہانگ کانگ چائنہ اور تھائی لینڈ شامل ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستانی ٹیم ایونٹ میں (آج) جمعرات کو دو میچ کھیلے گی اس سلسلے کے پہلے میچ میں اس کا مقابلہ سنگاپور اور دوسرے میچ میں اس کا مقابلہ کمبوڈیا سے ہو گا۔ گرین شرٹس کے 27 اپریل کو بھی دو میچز شیڈول ہیں، پہلے میچ میں ملائیشیا اور دوسرے میچ میں بنگلہ دیش سے مقابلہ ہوگا۔ 28 اپریل کو سیمی فائنلز کھیلے جائیں گے جبکہ دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 29 اپریل کو شیڈول ہے، فائنل میں جگہ بنانے والی دو ٹیمیں رواں برس ارجنٹائن میں شیڈول یوتھ اولمپکس گیمز کیلئے کوالیفائی کرنے کا اعزاز حاصل کریں گی، یوتھ اولمپکس گیمز 6 سے 18 اکتوبر تک کھیلے جائیں گے۔