لیور پول اور روما کے میچ سے قبل شدید لڑائی ،ْشائق شدید زخمی

پولیس نے روم سے تعلق رکھنے والے 2 باشندوں کو اقدامِ قتل کے الزام میں گرفتار کرلیا

بدھ 25 اپریل 2018 13:10

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2018ء) لیورپول اور روما کے درمیان ہونے والے یوئیفا چیمیئنز لیگ 2018 کے پہلے سیمی فائنل سے قبل دونوں ٹیموں کے شائقین کے درمیان جھگڑا ہوگیا جس میں لیور پول کا ایک شائق شدید زخمی ہوگیا۔برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق دونوں ٹیموں کے شائقین کے درمیان میچ سے چند منٹ قبل جھگڑا ہوا جب اطالوی فٹبال کلب روما کے حامی شائقین نے انگلینڈ کے فٹبال کلب لیورپول کے حامی ایک شائق کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ انہوں نے لیور پول کے شائق پر پیلٹ سے حملہ کیا اور انہیں مسلسل تشدد کا نشانہ بنایا جاتا رہا تاہم پولیس حکام نے کچھ ہی دیر میں جائے وقوع پر پہنچ کر شائقین کو منتشر کردیااور زخمی شخص کو تشویش ناک حالت میں قریبی ہسپتال پہنچایا گیا جہاں اس کا علاج شروع کر دیا گیا ادھر برطانوی اخبار ٹیلی گراف کے مطابق پولیس نے اٹلی کے دارالحکومت روم سے تعلق رکھنے والے 2 باشندوں کو اقدامِ قتل کے الزام میں گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

لیور پورل کے اینفیلڈ یوئیفا چیمپیئنز لیگ 2018 کے پہلے سیمی فائنل میں لیورپول نے مصری کھلاڑی محمد صالح کی شاندار کارکردگی کی بدولت روما کو 2-5 کے واضح مارجن سے شکست دے دی تھی اس فتح کے ساتھ ہی لیور پورل نے 2007 کے بعد پہلی مرتبہ یوئیفا چیمپیئنز لیگ کے فائنل میں جگہ بنالی، جہاں اس کا مقابلہ دوسرے سیمی فائنل میں مدِ مقابل بیئرن میونخ اور ریال میڈریڈ کے درمیان میچ کی فاتح ٹیم کے ساتھ ہوگا۔