بھارت کا مقبوضہ کشمیرمیں فوج کی 80اضافی کمپنیاںتعینات کرنے کا فیصلہ

فورس کے اضافی اہلکاروں کی تعیناتی کافیصلہ 28جون سے شروع ہونیوالی سالانہ امرناتھ یاترا کے نام پر کیاگیا ہے

بدھ 25 اپریل 2018 13:13

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2018ء) مقبوضہ کشمیرمیں جموں ریجن کے علاقے کٹھوعہ میں آٹھ سالہ ننھی آصفہ کی بے حرمتی اورقتل کے خلاف پورے مقبوضہ علاقے میں جاری بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہروں کے پیش نظر بھارت نے 28جون سے شروع ہونیوالی سالانہ امر ناتھ یاترا کیلئے بھارتی فوج کی اضافی کمپنیاںتعینات کرنے کا فیصلہ کیاہے۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سینٹرل ریزروپولیس فورس اور بارڈر سیکورٹی فورس کے اضافی اہلکاروں کی تعیناتی کافیصلہ 28جون سے شروع ہونیوالی سالانہ امرناتھ یاترا کے نام پر کیاگیا ہے ۔ بھارتی حکومت کے ایک عہدیدار نے نئی دلی میں میڈیا کو بتایا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے کٹھ پتلی محکمہ داخلہ نے امرناتھ یاتراکے پر امن اور محفوظ انعقاد کیلئے نئی دلی سے اضافی فورسز کی تعیناتی کی درخواست کی تھی ۔

انہوںنے کہاکہ بھارتی حکومت نے کٹھ پتلی انتظامیہ کی درخواست منظور کرتے ہوئے فوج کی اضافی 80کمپنیاں جموںوکشمیرمیںتعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ان میں سے 35کمپنیاں جموں جبکہ 45وادی کشمیرمیں تعینات کی جائیںگی۔ رواں سال امرناتھ یاترا 28جون کو شروع ہو کر26اگست تک جاری رہے گی ۔

متعلقہ عنوان :