کوٹلی شہرکوصاف ستھرا،تجاوزات سے پاک اورمثالی شہربنانے کے لیے اقدامات کئے جا رہے ہیں‘چیف آفیسر بلدیہ

بلدیہ کے آفیسران،اہلکاران،سینٹری ورکرزکوٹلی سٹی کوماڈل،صاف ستھرابنانے کے لیے اپنی تمام ترکوششیں بروئے کارلارہے ہیں

بدھ 25 اپریل 2018 13:17

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2018ء) چیف آفیسربلدیہ محمدنوازکی زیرصدارت بلدیہ ملازمین کااجلاس منعقدہوا۔اجلاس میںمجسٹریٹ بلدیہ راجہ حمادجمیل،چیف سینٹری انسپکٹر پرویزاخترجلالی،انسپکٹربلدیہ سرداربشارت کے علاوہ دیگرنے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

چیف آفیسرمحمدنوازنے اس موقع پرگفتگوکرتے ہوئے کہاکہ بلدیہ کوٹلی وزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان،وزیربلدیات راجہ محمدنصیرخان کی خصوصی ہدائت پرکوٹلی شہرکوصاف ستھرا،تجاوزات سے پاک اورمثالی شہربنانے کے لیے اقدامات اٹھارہی ہے ٹیکس کے اہداف بھی پورے کیے جارہے ہیںانشاء اللہ تعالیٰ بہت جلدکوٹلی شہرمیںسٹریٹ لائٹس کابھی انتظام کیاجارہاہے جس سے شہریوںکو مزیدسہولیات میسرآئینگی انہوںنے کہاکہ کوٹلی سٹی کی صفائی ستھرائی،تعمیروترقی،ندی نالوںکی صفائی کاعمل بھی جاری ہے انشاء اللہ تعالیٰ موجودہ حکومت ضلع کوٹلی کوآزادکشمیرکاماڈل اورترقی یافتہ ضلع بنائیگی ایڈمنسٹریٹربلدیہ سردارزاہدخان کوٹلی سٹی کوماڈل اورترقی یافتہ بنانے کے لیے پرعزم ہیںاوران کے اقدامات قابل ستائش ہیںایڈمنسٹریٹربلدیہ سردارزاہدمحمودشہریوںکے مسائل حل کرنے میںخاصی دلچسپی رکھتے ہیںاوردن رات مصروف عمل ہیںبلدیہ کے آفیسران،اہلکاران،سینٹری ورکرزکوٹلی سٹی کوماڈل،صاف ستھرابنانے کے لیے اپنی تمام ترکوششیں بروئے کارلارہے ہیںعوام کی مزیدسہولت کے لیے کوٹلی سٹی کے اندربہت جلدسٹریٹ لائٹس بھی نصب ہورہی ہیں بلدیہ آفیسران وملازمین شہریوںکی شکایات پرفوری ایکشن لیتے ہوئے گلی،محلوں،بازاروںکے اندرپائے جانے والے ایسے مین ہولزجن کے ڈھکن نہیںتھے اورعوام کوچلنے میںمشکلات کاسامناآرہاتھاکوفی الفورمضبوط ڈھکنوںسے بندکرنے کاعمل جاری ہے اورشہربھرکے ایسے مین ہولزجن کی صفائی ستھرائی نہیںہوئی تھی ان کی صفائی ستھرائی کاعمل بھی تیزی سے جاری ہے کوٹلی سٹی کے اندرابلنے والے مین ہولزجن سے پانی باہرآتاتھااورنمازیوںشہریوںکوگزرنے میںپریشانی ہوتی تھی کی بھی صفائی ستھرائی کاعمل تیزی سے جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :