اسلامی اصولوں کے مطابق گزاری ہوئی زندگی ہی آخرت میں کام آئیگی‘حاجی محمد شفیق مصطفائی

قیامت تک آنے والے انسان اسلا م کے اصولوںپر ہی چل کر دونوں جہانوں میں کامیا ب ہوسکتے ہیں

بدھ اپریل 13:41

کامونکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 اپریل2018ء) اسلامی اصولوں کے مطابق گزاری ہوئی زندگی ہی آخرت میں کام آئیگی دینی و دنیا کے معاملات اسلامی تعلیمات کے تابع کرنے سے آسانیاں پیدا ہوتی ہیں۔ان خیالات کا اظہار ادارة المصطفیٰ انٹرنیشنل حلقہ کامونکے کے سرپرست حاجی محمد شفیق مصطفائی،جماعت اہلسنت کامونکے کے رہنما حاجی شیخ شفیق خرم ،سماجی سیاسی رہنما محمد سعید اختر ڈار اور سابق کونسلر رانا محمد امجد خاں نے اپنے بیان میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ معاشرے کی اصلاح کیلئے ہم سب کو مل کر اپنا اپنا کردارکرنا ہوگا اور اسی ویژن کو مد نظر رکھتے ہوئے تعلیمی اداروں میں بچوں کو دینی ودنیاوی تربیت دی جانی چاہئے تا کہ وہ نسل نو کو سدھارنے کا باعث بنے اور اس سے اچھا معاشرہ وجود میں آئے گا۔انہوں نے کہاکہ ہم دین سیکھ کر ہی اسلام کے اصولوں پر چل سکتے ہیں کیو نکہ قیامت تک آنے والے انسان اسلا م کے اصولوںپر ہی چل کر دونوں جہانوں میں کامیا ب ہوسکتے ہیں ہمیں اللہ سے دنیا نہیں بلکہ آخرت فلاح مانگنی چاہیے ۔

متعلقہ عنوان :