سکردومیں پیٹرولیم مصنوعات کی شدید قلت

بدھ اپریل 13:54

سکردومیں پیٹرولیم مصنوعات کی شدید قلت
سکردو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 اپریل2018ء) گلگت بلتستان کے چاروں اضلاع میں پیٹرولیم مصنوعات کے حصول میں شدید مشکلات کاسامناہے‘ تمام پیٹرول پمپس بند ہیں اور ٹرانسپورٹر کو شدید مشکلات کا سامناہے‘ یہ سلسلہ گزشتہ دودنوں سے جاری ہے۔

(جاری ہے)

ٹرانسپورز کاکہنا ہے کہ گلگت ‘سکردو روڈ کے زیر تعمیر ہونے کی وجہ سے جگہ جگہ کام ہورہاہے اس لیے بھاری گاڑیوں کے آنے جانے میں مشکلات درپیش ہیں‘کچھ لوگ کہتے ہیں کہ لینڈسلائیڈنگ کی وجہ سے روڈ بندہے اور گاڑیاں نہیں آرہی ہیں ‘عوام نے حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ فوری طورپر زیرتعمیر روڈز کی تعمیر کی جائے اور عوام کو اس پریشانی سے نکالاجائے۔

متعلقہ عنوان :