عمر زئی گرلز سیکنڈری سکول میں بہبود آباد ی کے زیراہتمام تقریب

بدھ اپریل 13:54

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 اپریل2018ء) چارسدہ(نما ئندہ مشرق )ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر سمیع اللہ خان کی ہدایت پر ضلع بھر کے گرلز سکولوں اور کالجز میں ہیلتھ ہائی جین کے حوالے سے شعور و آگہی پیدا کرنے کے سلسلے میں ہیلتھ ہائی جین سیشن ڈسپلن کمیٹی کے زیرِ اہتمام گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول عمرزئی فار گرلز میں سیشن کا انعقاد کیاگیا جس میں سکول کی وائس پرنسپل عصمت آراء ، ٹیچرز اور طالبات نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

محکمہ بہبود آبادی کی تحصیل آفیسر سدرہ نثار، ڈاکٹر نیلوفر، وائس پرنسپل عصمت آراء اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسانی زندگی میں صفائی کی اہمیت انتہائی واضح ہے۔ صفائی ہمارے مذہب میں صفائی کو خصوصی اہمیت دیکر نصف ایمان قرار دیا گیا ہے۔ موجودہ دور میں زمینی، فضائی اور آبی آلودگی کی وجہ سے گوناگوں مسائل و مشکلات پیدا ہورہی ہے۔ اٴْنہوں نے کہا کہ بچوں کی اولین درسگاہ چونکہ ماں کی گود ہوتی ہے اسلئے خواتین پر صحت و صفائی سے متعلق شعور و آگہی پیدا کرنے کے حوالے سے بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ اسلئے وہ خود بھی صفائی کا خیال رکھیں اور اپنے خاندان والوں کو بھی صفائی کی بہترین تعلیم و تربیت دیں۔

متعلقہ عنوان :