مقبوضہ کشمیر، بھارتی پولیس نے مختار وازہ کو گرفتار کرلیا

بدھ اپریل 13:57

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 اپریل2018ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس نے جموںوکشمیر پیپلز لیگ کے چیئرمین مختار احمد وازہ کوگرفتار کر کے ضلع اسلام آباد کے پولیس اسٹیشن میںنظربند کردیاہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مختار وازہ کو بدھ کی صبح گرفتار کر کے شیر باغ پولیس اسٹیشن منتقل کردیاگیا۔ انہوںنے عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں ضلع پلوامہ کے مختلف علاقوں کا دورہ کرنا تھا۔

(جاری ہے)

پیپلز لیگ کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں مختار وازہ کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ مقبوضہ علاقے میں آزادی پسند رہنمائوں کی پر امن سیاسی سرگرمیوں پر قدغن عائد ہے ۔ انہوںنے گزشتہ روز ترال میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں شہید ہونیوالے چار نوجوانوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ کشمیری شہداء کی قربانیوں کو ہرگز رائیگاںنہیں جانے دیا جائیگا۔ ادھر انتظامیہ نے جموںوکشمیر سالویشن موومنٹ کے چیئرمین ظفر اکبربٹ کو سرینگر میں گھر میں نظر بند کردیا۔