مصروفیات کے باعث گھر کے لئے مناسب وقت نکالنا مشکل ہو گیا ہے‘ماریہ خان

بدھ 25 اپریل 2018 14:03

مصروفیات کے باعث گھر کے لئے مناسب وقت نکالنا مشکل ہو گیا ہے‘ماریہ خان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اپریل2018ء) داکارہ و ماڈل ماریہ خان نے کہاہے کہ پاکستان میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے لیکن پرموشن نہ ہونے کے برابر ہے ، شوبز میں پڑھے لکھے افراد کی آمد نہایت ضروری چیز ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹر ویو میں ماریہ خان نے کہا کہ حکومت کو سرکاری سطح پر فن اور فنکار کی پرموشن کے لئے مناسب اقدامات کرنے چاہیے تاکہ نئے ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی ہو سکے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ٹی وی اور ماڈلنگ میں بے پناہ مصروفیات کے باعث گھر کے لئے مناسب وقت نکالنا مشکل ہو گیا ہے ذاتی زندگی میں بلا وجہ کی مداخلت سخت ناپسند ہے ہمیں مستحق لوگوں کا بھی خاص خیال رکھنا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :