پاکستانی فلم پرواز ہے جنون کا ایک اور ٹیزر جاری

بدھ 25 اپریل 2018 14:03

پاکستانی فلم پرواز ہے جنون کا ایک اور ٹیزر جاری
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اپریل2018ء) پاکستانی فلم پرواز ہے جنون کا ایک اور ٹیزر جاری کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق نئی آنے والی پاکستانی فلم پرواز ہے جنون کا ایک اور ٹیزر جاری کر دیا گیا۔ جسے انٹرنیٹ پر خاصہ پسند کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

فلم کی کاسٹ میں شامل میں ہیں حمزہ علی عباسی، ہانیہ عامر، احد رضا میر، شاز خان سمیت دیگر بھی۔ایکشن تھرل سے بھرپور اس فلم میں پاکستان ایئر فورس کے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔ فلم کی ہدایات دیں ہیں حسیب حسن نے جبکہ اس فلم کو تحریر کیا فرحت اشتیاق نے۔ فلم عید الفطر کے موقع پر ملک بھر کے سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :