جنید جمشید کے بیٹے کی شادی،دلہن کی تصاویر بھی سامنے آگئیں

بدھ 25 اپریل 2018 14:03

جنید جمشید کے بیٹے کی شادی،دلہن کی تصاویر بھی سامنے آگئیں
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اپریل2018ء) جنید جمشید کے بیٹے بابر جنید شادی کے بندھن میں بند ھ گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق نعت خواں اور مذہبی سکالر جنید جمشید جو کہ ایک فضائی حادثے میں جاں بحق ہوگئے تھے کے بیٹے بابر جنید جن کا نکاح پہلے ہی ہوچکا ہے کی اب باقاعدہ طور پر شادی ہوچکی ہے جس کی تصاویر بھی منظر عام پر آگئی ہیں۔

(جاری ہے)

بابر جنید کی شادی کی تصاویر اب میڈیا کی زینت بنی ہیں، بابر جنید اپنے نکاح کے موقع پر انتہائی خوبصورت دکھائی دے رہے تھے، جبکہ ان کی اہلیہ کی تصویروں کو دیکھ کر تو سب ہی حیران رہ گئے۔خیال رہے کہ بابر جنید نے تین ماہ قبل اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ پر ماہ نور غزنوی نامی لڑکی کے ساتھ نکاح کی تصاویر شیئر کی تھی۔