جب بھی میری پسند کی کوئی فلم بنے گی تو ضرور کام کروں گا‘جان ریمبو

بدھ 25 اپریل 2018 14:03

جب بھی میری پسند کی کوئی فلم بنے گی تو ضرور کام کروں گا‘جان ریمبو
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اپریل2018ء) فلم سٹار جان ریمبو نے کہا ہے کہ میں فلم انڈسٹری سے آئوٹ نہیں ہوا‘ جب بھی میری پسند کی کوئی فلم بنے گی تو ضرور کام کروں گا‘ ہر وقت فلم انڈسٹری کی بہتری کیلئے دعا گو رہتا ہوں۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹرویو کے دوران جان ریمبو نے کہا کہ میں آج کل زیادہ وقت ٹی وی ڈراموں کو دے رہا ہوں اور کبھی بھی فلم انڈسٹری سے آئوٹ نہیں ہو سکتا جیسے ہی مجھے کوئی اچھی فلم جو میری سوچ کے مطابق ہوئی ملی تو یقینا میں کام کروں گا اور مجھے اس بات کی بھی خوشی ہے کہ شائقین آج بھی مجھے پسند کرتے ہیں جس کی بنیادی وجہ میرے کام کا معیاری ہونا ہے۔

متعلقہ عنوان :