یمی گوتم کی بہن سریلی جیس راج سنگھ نے فلمی دنیا میں قدم رکھ دیا

بدھ 25 اپریل 2018 14:18

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2018ء) بالی وڈ اداکارہ یمی گوتم کی بہن سریلی جیس راج سنگھ نے فلمی دنیا میں قدم رکھ دیا، سریلی اداکار رندیپ ہودا کے ساتھ فلم ’’بیٹل آف ساراگڑھی‘‘سے بالی وڈ سفر کا آغاز کریں گی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایتکار راج کمار سنتوش کی فلم ’’بیٹل آف ساراگڑھی‘‘ میں یمی گوتم کی بہن سریلی جیس راج سنگھ رندیپ ہوڈا کے ساتھ پہلی بار نظر آئیں گی۔ یمی نے سماجی میل جول کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر سریلی اور راج کمار سنتوش کی ایک ساتھ بنائی گئی تصویر شئیر کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :