اپنی غلطیوں سے سیکھنے کی کوشش کر رہا ہوں، رنبیر کپور

بدھ اپریل 14:18

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 اپریل2018ء) بالی وڈ اداکار رنبیر کپور نے کہا ہے کہ وہ اپنی غلطیوں سے سکیھنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق رنبیر کپور نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ ہر اداکار سپر سٹار بننا چاہتا ہے اور ایک اداکار ہی بہتر جان سکتا ہے کہ اسے کیا کرنا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میںاپنی غلطیوں سے سیکھنے کی کوشش کر رہا ہوں۔ ان کا کہنا ہے کہ زندگی بہت لمبی اور مشکل ہے اسے گزارنے کے لئے سخت محنت کرنا پڑتی ہے۔ رنبیر کپور ان دونوں سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم ’’سنجو‘‘ پر کام کر رہے ہیں،فلم کے ہدایتکار راج کمار ہیرانی ہیں۔

متعلقہ عنوان :