شاہ رخ خان فلم ’’زیرو‘‘ کی ریلیز اور ردعمل کے بعد ہی اپنی نئی فلم پر کام شروع کریں گے

بدھ 25 اپریل 2018 14:18

شاہ رخ خان فلم ’’زیرو‘‘ کی ریلیز اور ردعمل کے بعد ہی اپنی نئی فلم ..
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2018ء) بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان فلم ’’زیرو‘‘ کی ریلیز اور ردعمل کے بعد ہی اپنی نئی فلم پر کام شروع کریں گے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق شاہ رخ خان ان دنوں کترینہ کیف اور انوشکا شرما کے ساتھ فلم ’’زیرو‘‘ کی عکسبندی میں مصروف ہیں، اداکار کو ابھی تین فلموں کی پیش کش کی جا رہی ہے جن میں سدھارتھ رائے کپور کی فلم ’’سیلوٹ‘‘، سنجے لیلا بھنسالی کی فلم اور فرحان اختر کی فلم ’’ڈان تھری‘‘ شامل ہیں، لیکن شاہ رخ نے ابھی یہ فیصلہ نہیں کیا کہ وہ فلم ’’زیرو‘‘ کے بعد کون سی فلم پر کام شروع کریں گے۔