فلم ’’پانی پت‘‘ کے لئے قلعہ شیناور واڈا کا سیٹ تخلیق کیا جائے گا

بدھ اپریل 14:18

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 اپریل2018ء) بالی وڈ ہدایتکار آشوتوش گواریکر فلم ’’پانی پت‘‘ کے لئے قلعہ شیناور واڈا کا سیٹ تخلیق کریں گے جس پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایتکار آشوتوش گواریکر ان دنوں اپنی فلم ’’پانی پت‘‘ کے لئے تیاریوں میں مصروف ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے فلم کے ٹیزر پوسٹر کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ فلم کے لئے قلعہ شیناور واڈا کا سیٹ تخلیق کرنے پر کام شروع کر دیا گیا ہے اور اس کے لئے آرٹ دائریکٹر نیتن دیسائی این ڈی سٹوڈیوز میں سیٹ بنائیں گے۔ فلم کی کہانی پانی پت کی تیسری لڑائی پر مبنی ہے، جس میں اداکار سنجے دت، ارجن کپور اور کریتی سینن شامل ہیں، فلم آئندہ سال 6دسمبر کو ریلیز کی جائے گی

متعلقہ عنوان :