تیمورکی بڑھتی مقبولیت نے کرینہ کپور خان کو بڑی مشکل میں پھنسا دیا

بدھ اپریل 14:18

تیمورکی بڑھتی مقبولیت نے کرینہ کپور خان کو بڑی مشکل میں پھنسا دیا
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 اپریل2018ء) بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور خان نے کہا ہے کہ بیٹے تیمور علی خان کی بڑھتی مقبولیت نے انہیں پریشانی اور وسوسوں میں مبتلا کر دیا ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ کرینہ کپور خان نے کہا ہے کہ وہ سیف علی خان کے ساتھ اکثر یہ بات کرتی ہیں کہ تیمور ہر کسی کے چہرے پر مسکراہٹیں لاتا ہے جو ایک اچھی بات ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تیمور ہر کسی کی توجہ حاصل کرتا ہے جس سے وہ خوفزدہ ہیں اور انہیں پریشانی اور وسوسے لاحق ہو گئے ہیں اور اس متعلق سوچتی ہیں کہ انہیں اس پر کالا ٹیکا لگانا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ وہ تیمور کو گھر سے باہر نہیں جانے دینا چاہتیں لیکن یہ ماں کے احساسات ہیں اور انہوں نے اپنے احساسات پر صرف اس لئے قابوپایا ہے کہ ان کا بیٹا عام بچوں کی طرح پلے بڑھے۔ اداکارہ کرینہ کپور خان فلم ’’ویر دی ویڈنگ‘‘ میں دکھائی دیں گی۔

متعلقہ عنوان :