کونال کپور فلم ’’نوبل مین‘‘ میں جلوہ گر ہوں گے

بدھ اپریل 14:28

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 اپریل2018ء) بالی وڈ اداکار کونال کپور فلم ’’نوبل مین‘‘ میں جلوہ گر ہوں گے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار کونال کپور ولیم شیکسپیئر کے ڈرامے ’’مرچنٹ آف وینس‘‘ سے ماخوذ فلم ’’نوبل مین‘‘ میں جلوہ گر ہوں گے، جس کی کہانی ایک بڑے بورڈنگ سکول کے گرد گھومتی ہے جبکہ فلم میں اداکار کونال کپور پراسرار ماضی کے حامل ڈرامہ ٹیچر کا کردار ادا کریں گے، جو تعلیم اور سکولنگ میں تبدیلی سے متعلق انتہا پسندانہ خیالات رکھتا ہے، یہ فلم وندانا کٹاریا کی بطور ہدایتکار پہلی فلم ہو گی۔

متعلقہ عنوان :