اثاثہ جات ریفرنس:

استغاثہ گواہ کا قلمبند بیان ضمنی ریفرنس ریکارڈ کا حصہ بنادیا گیا ،ْسماعت دو مئی تک ملتوی

بدھ 25 اپریل 2018 14:28

اثاثہ جات ریفرنس:
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2018ء) احتساب عدالت میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت کے دوران استغاثہ کیگواہ محمد عظیم کے مرکزی ریفرنس میں قلمبند کرائے گئے بیان کو ہی ضمنی ریفرنس میں بھی ریکارڈ کا حصہ بنا دیا گیا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ نیب کی جانب سے 26 فروری 2018 کو دائر کیے گئے اثاثہ جات ضمنی ریفرنس میں نیشنل بینک کے سابق صدر سعید احمد، نعیم محمود اور منصور رضا رضوی کو بطور شریک ملزمان نامزد کیا گیا تھا۔

بدھ کو احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے آج اسحاق ڈار کے خلاف ضمنی ریفرنس پر سماعت کی۔سماعت کے دوران ضمنی ریفرنس میں نامزد ملزمان نعیم محمود اور منصور رضا عدالت میں پیش ہوئے۔احتساب عدالت میں استغاثہ کے گواہ عبدالرحمان گوندل کا بیان قلمبند کیا گیا۔دوسری جانب گواہ محمد عظیم کے مرکزی ریفرنس میکں قلمبند کرائے گئے بیان کو ہی ضمنی ریفرنس میں بھی ریکارڈ کا حصہ بنا دیا گیا۔بعدازاں کیس کی سماعت 2 مئی تک ملتوی کردی گئی۔

متعلقہ عنوان :