درہ آدم خیل میں کوئلے کی کان میں گیس بھرنے سے 6 کان کن جاں بحق

بدھ 25 اپریل 2018 14:29

درہ آدم خیل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2018ء) درہ آدم خیل ایف آر پشاور کے سرحدی علاقے کلائے خیل میں کوئلے کی کان میں گیس بھرنے سے چھ کان کن جاں بحق ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

انجینئر فاٹا کول مائنز روشن خان کے مطابق علاقے کلائے خیل میں کوئلے کی دسویں کان میں گیس بھر نے سے واقعہ پیش آیا۔انہوں نے بتایا کہ دم گھٹنے سے چھ مزدور جاں بحق ہوگئے ،ْتمام مزدوروں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔