تھر ،ْذہنی معذر لڑکی کے ریپ کا مبینہ ملزم گرفتار

ملزمان کو ان کے جرائم پر کڑی سزا دی جائے ،ْ اہل خانہ تحفظ فراہم کر نے کا مطالبہ

بدھ 25 اپریل 2018 14:29

تھر ،ْذہنی معذر لڑکی کے ریپ کا مبینہ ملزم گرفتار
تھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2018ء) پولیس نے سندھ میں تھر کے علاقے کولائی سے ذہنی طور پر معذور لڑکی کا ریپ کرنے والے مبینہ ملزم کو گرفتار کر لیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس نے مبینہ ملزم کو فرسٹ انفارمیشن رپورٹ کے اندراج کے بعد گرفتار کرلیا۔متاثرہ لڑکی کی والدہ کے مطابق ان کی 18 سالہ لڑکی کے ساتھ ممتاز علی لوند اور ان کے نامعلوم ساتھی نے اس وقت ریپ کیا جب وہ گھر میں اکیلی تھیں۔

انہوںنے کہاکہ انھیں ممتاز علی اور علاقے کے دیگر بااثرافراد کی جانب سے پولیس کے پاس درج کیس واپس لینے کیلئے دھمکیاں دی جارہی ہیں۔اہل خانہ کو اس طرح کی دھمکیوں کی روشنی میں تحفظ دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ملزمان کو ان کے جرائم پر کڑی سزا دی جائے۔

(جاری ہے)

کولائی پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او محمد امین جونیجو کے مطابق متاثرین کی درخواست پر ملزم کیخلاف تعزیرات پاکستان کی دفعہ 376، 511، 354 اور 252 کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

انہوںنے کہا کہ لڑکی کو طبی معائنے کے لیے مٹھی سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) امیر سعود مگسی نے کہا کہ انھوں نے کولائی کے ایس ایچ او کو تفتیش کا حکم دیا ہے اور متاثرہ خاندان کو مکمل تحفظ دینے کی ہدایت کی ہے۔ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ واقعہ کے مرکزی ملزم کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔انھوں نے کہا کہ جیسے ہی میڈیکل رپورٹ آئے گی پولیس ایف آئی آر میں مزید دفعات شامل کرے گی تاکہ ملزمان کے خلاف ان کے جرائم پر مکمل کارروائی کی جاسکے۔

متعلقہ عنوان :