داعش کو سر اٹھانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، عراق

بدھ 25 اپریل 2018 14:29

بغداد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2018ء) عراق نے ایک بار پھر اس عزم کااظہار کیا کہ اس ملک میں دہشتگردی کو پنپنے نہیں دیں گے۔ نیوز رپورٹ کے مطابق عراق کے وزیراعظم حیدرالعبادی نے کہا ہے کہ دہشت گرد گروہ داعش کا ہرجگہ پیچھا کریں گے۔

(جاری ہے)

حیدرالعبادی نے کہا کہ داعش کے خلاف فوجی کارروائی کا سلسلہ جاری رہے گا اور عراق میں داعش کو پھر سر اٹھانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔شام کے امور میں عدم مداخلت پر تاکید کرتے ہوئے عراق کے وزیراعظم نے کہا کہ داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کا سلسلہ جاری رہے گا۔