سیکورٹی کی بین الاقوامی پالیسیوں پر نظر ثانی کی ضرورت ہے، جرمن وزیر خارجہ

بدھ اپریل 14:33

برلن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 اپریل2018ء) جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس نے سلامتی کی بین الاقوامی پالیسیوں پر نظر ثانی کی درخواست کی ہے۔ ماس نے کہا کہ مداخلت کے بجائے احتیاط یا انسداد سے کام لیا جانا چاہیے۔

(جاری ہے)

وہ اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں تنازعات سے بچنے کے موضوع پر ایک اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کسی بھی تنازعے کو طاقت کی بجائے مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی کوشش کی جانی چاہیے۔ ماس کے بقول اگر جرمنی ایک مرتبہ پھر سلامتی کونسل کا رکن بن گیا تو وہ امن کی ترویج پر خصوصی توجہ دے گا۔