جرمنی سے مزید افغان مہاجرین ملک بدر

بدھ 25 اپریل 2018 14:33

برلن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2018ء) جرمنی سے ایک مرتبہ پھر افغان شہریوں کو اجتماعی طور پر ملک بدر کیا گیا ہے۔ جرمن خبررساں ادارے کے مطابق ڈسلڈورف کے ہوائی اڈے سے کابل روانہ کیے جانے والے ان تمام افراد کی سیاسی پناہ کی درخواستیں مسترد ہو چکی تھیں۔

(جاری ہے)

پولیس نے واپس بھیجے جانے والے افغانوں کی تعداد نہیں بتائی۔دوسری جانب انسانی حقوق کی تنظیموں کا موقف ہے کہ افغانستان کے حالات ابھی مستحکم نہیں اسی لیے اجتماعی ملک بدری کا سلسلہ فوری طور پر روکا جانا چاہیے۔