یورپ میں آزادی اظہار کی صورتحال تنزلی کا شکار

بدھ 25 اپریل 2018 14:33

برسلز۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2018ء) گزشتہ برسوں کے دوران دنیا کے کسی بھی خطے کے مقابلے میں یورپ میں آزادی اظہار کی صورتحال سب سے بری طرح تنزلی کا شکار ہوئی۔

(جاری ہے)

جرمن خبررساں ادارے کے مطابق صحافیوں کی تنظیم رپورٹرز وِدآؤٹ بارڈرز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پولینڈ، ہنگری، سلوواکیہ اور چیک جمہوریہ میں حکومت اور سیاستدانوں کی جانب سے ذرائع ابلاغ کو مخالفین کے خلاف نفرت انگیزی کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ عوامیت پسندوں کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے بعد صحافیوں سے نفرت اور ان سے توہین آمیز برتاؤ کے واقعات میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :