’لیلی او لیلی‘ پر ڈانس کرنے والی ائیر ہوسٹس کی قسمت جاگ اٹھی؛ بڑی پیشکش کر دی گئی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 25 اپریل 2018 13:55

’لیلی او لیلی‘ پر ڈانس کرنے والی ائیر ہوسٹس کی قسمت جاگ اٹھی؛ بڑی پیشکش ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25اپریل 2018ء) کچھ روز قبل پی آئی اے ریفرنڈم میں پیپلز یونٹی کی جیت کی خوشی میں بھارتی گانے پر ڈانس کرنے والی پی آئی اے ملازمہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس پر صارفین نے ان کا تمسخر اُڑاتے ہوئے کہا کہ پی آئی اے کی سروسز دیکھ لیں اور ملازمین کا رقص دیکھ لیں، یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو بھارتی گانے پر رقص کرنے والی خاتون کو بھی خاصی تنقید کا نشانہ بنایا گیا ۔

(جاری ہے)

تا ہم  اب لیلی او لیلی گانے پر ڈانس کرنے والی ائیر ہوسٹس کو بڑی پیشکش کر دی گئی ہے۔قومی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق فلمی صنعت کے معروف ہدایت کار مسعود بٹ نے ائیر ہوسٹس کو اپنی نئی شروع ہونے والی فلم میں ہیروئن کے کردار کی پیشکش کر دی ہے۔ہدایت کار مسعود د بٹ ائیرہوسٹس کے بھارتی اور پنجابی گانے پر رقص کرنے سے متاثر ہو ئے۔جس کے بعد انہوں نے کہا کہ وہ مذکورہ ائیر ہوسٹس کو اپنی نئی فلم میں کاسٹ کرنے کو تیار ہیں۔مسعود بٹ کا مزید کہنا تھا کہ فلم انڈسٹری کو نئے چہروں کی تلاش ہے۔