ایشین سٹاک مارکیٹس میں مندی رہی

بدھ اپریل 14:33

ایشین سٹاک مارکیٹس میں مندی رہی
ہانگ کانگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 اپریل2018ء) ایشین سٹاک مارکیٹس میں مندی رہی جس کی وجہ امریکا میں قرضوں پر شرح سود میں اضافے کے امکان کے باعث وال سٹریٹ انڈیکس میں مندی ہے۔

(جاری ہے)

ٹوکیو کا نکی 225 انڈیکس 62.80 پوائنٹ (0.28 فیصد) گر کر 22215.32 پوائنٹ پر بند ہوا۔ ٹاپکس انڈیکس 2.02 پوائنٹ (0.11 فیصد) کمی کے ساتھ 1767.73 پوائنٹ پر بند ہوا۔ ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ انڈیکس وقفے پر 257.35 پوائنٹ کم ہوکر 30378.89 پوائنٹ رہا۔