لاہور چڑیا گھر میں مفلون شیپ کے ہاں ننھے مہمان کی آمد ،مجموعی تعداد 33 ہوگئی

بدھ 25 اپریل 2018 14:38

لاہور چڑیا گھر میں مفلون شیپ کے ہاں ننھے مہمان کی آمد ،مجموعی تعداد ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2018ء) لاہور چڑیا گھر کے مکینوں میں اضافہ، مفلون شیپ کے ہاں ننھے مہمان کی آمد کے بعد انکی مجموعی تعداد 33 ہوگئی۔مفلون شیپ کو جنگلی بھیڑ بھی کہا جاتا ہے۔ یہ عام طور پر یورپ اور ایشیاء کے علاقوں میں پائی جاتی ہیں اس لئے یہ یورپین بھیڑ کے نام سے بھی جانی جاتی ہیں۔

(جاری ہے)

چڑیا گھر میں مفلون شیپ کی تعداد 32 تھی جن میں 13 نر، 13مادہ اور چھ بچے شامل تھے تاہم ایک ننھے مہمان کی آمد سے سے انکی تعداد 33 ہوگئی ہے۔

چڑیا گھر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ رواں سال بریڈنگ سیزن میں ان بھیڑوں کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے تاہم سرپلس جانوروں کو فروخت کر دیا جائے گا۔مفلون شیپ اپنے قدرتی مسکن معدوم ہونے کے مسئلے سے دوچار ہیں۔غیر قانونی شکار اور ماحول کی تبدیلیاں انکی نسل کشی کا باعث بنیں جس کے باعث وائلد لائف ایکٹ کے تحت انکے شکار پر پابندی عائد ہے۔

متعلقہ عنوان :