ساہیوال، قادر آباد کول پاور پلانٹ یونٹ نمبر 2کو مر مت کے بعد دوبارہ چالو کر دیا گیا

بدھ 25 اپریل 2018 14:41

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2018ء) قادر آباد کول پاور پلانٹ یونٹ نمبر 2کو مر مت کے بعد دوبارہ چالو کر دیا گیا ۔660میگا واٹ بجلی کی پیداوار قومی گرڈ میں شامل ہو نے سے قادر آباد کول پاور پلانٹ کی پیداوار 1320میگا واٹ ہو گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 18اپریل کو قادر آباد کول پاور پلانٹ نمبر 2یونٹ کی پانی کی پائپ لائن پریشر سے پھٹ جانے کے سبب پاور پلانٹ کے یونٹ نمبر 2سے بجلی کی 660میگا واٹ بجلی کی پیداوار بند ہو گئی تھی اور 660میگا واٹ بجلی کی پیداوار قومی گرڈ سے کم ہو گئی تھی ۔

چینی اور پاکستانی ماہرین نے مر مت کا کام مکمل کر کے سات یوم بعد یونٹ نمبر 2میں بجلی کی پیداوار منگل کی رات کو دوبارہ شروع کر دی گئی جس سے قومی گرڈ میں قادر آباد کول فائر پاور پلانٹ کے دونوں یونٹوں سے 1320میگا واٹ بجلی کی پیداواری توانائی مکمل ہوگئی۔

متعلقہ عنوان :