نادرا کی طرف سے شناختی کارڈ کی فیسوں میںاضافے پر آزادکشمیر کی عوام سراپا احتجاج بن گئی ،وفاقی وزیر داخلہ سے فوری فیسوں میں کمی کامطالبہ

بدھ 25 اپریل 2018 14:41

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2018ء) نادرا کی طرف سے شناختی کارڈ کی فیسوں میں 100گنا اضافے پر آزادکشمیر کی عوام سراپا احتجاج بن گئی ،وفاقی وزیر داخلہ سے فوری فیسوں میں کمی کامطالبہ کر دیا ،تفصیلات کے مطابق نادرا نے گزشتہ روز شناختی کارڈ کی فیسوں میں بے پنا ہ اضافہ کر دیا جو آزادکشمیر کے عوام برداشت کرنے کے قابل نہیں ہیں ،پہلے ہی شناختی کارڈ کی فیسیں کئی گنازیادہ تھیں جو لوگ بمشکل ادا کررہے تھے ،اچانک سوگنا اضافے سے آزادکشمیر کے غریب متوسط گھرانوں سے تعلق رکھنے والے افراد اب شناختی کارڈ کی سہولت سے بھی محروم ہوگے ہیں ،قبل ازیں نادرا سے جو نارمل شناختی جاری ہوتے تھے اُن کی کم ازکم فیس 300/200روپے مقرر تھی جبکہ آج سے نادرا نے غریب عوام پر جو بم گرایا اُس کے مطابق نارمل شناختی کارڈ 750روپے ارجیٹ 1150،ایگزیکٹوکارڈ 2500گمشدہ کارڈ کی فیس بھی 2500روپے مقرر کرکے کمائی کا ایک نیا زریعہ بنا لیا جو عوام کے ساتھ ظلم اور ناانصافی کی انتہاہے جس کو ہم کسی صورت تسلیم نہیں کرتے ،پہلے سے غریب عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں اوپر سے وفاقی حکومت نے نادرا کی فیسوں میں اضافہ کرکے عوام کو ایک اور بھاری بوجھ تلے دبادیا گیا ہے ،غریب عوام پہلے سے اپنے بچوں کا پیٹ کاٹ کر مختلف قسم کے ٹیکس ادا کرتے تھے ۔

(جاری ہے)

آزادکشمیر کی عوام نے نادرا فیسوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اگر فیسیوں میں کمی نہیں کی گئی تو آزادکشمیر بھر میں احتجاجی تحریک چلائیں گے ۔وفاقی وزیر داخلہ فوری نوٹس لیتے ہوئے فیسوں میں کمی کا اعلان کریں۔