پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم حقوق دانش کل منایا جائیگا

بدھ 25 اپریل 2018 14:42

فیصل آباد۔25 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2018ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں ورلڈ انٹی لیکچوئل پراپرٹی ڈے (عالمی یوم حقوق دانش) کل26اپریل بروز جمعرات کو بھر پور طریقے سے منایا جائیگا جبکہ اس موقع پر صوبائی دارالحکومت سمیت تمام ڈویژنل و ضلعی ہیڈ کوارٹرز پرخصوصی تقریبات منعقد کی جائیں گی جن میں مختلف مکاتب فکر کی اہم شخصیات شرکت کریں گی۔

(جاری ہے)

اس دن کے منانے کا مقصد ملک بھر میں ٹریڈ مارکس ، انڈسٹریل ڈیزائن ، پلانٹ بریڈرو دیگر امور سے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہے۔ اس موقع پر لوگوں کو مذکورہ دن کی قومی و عالمی اہمیت اور مستقبل کے تقاضوں سے بھی روشناس کروایا جائیگا۔عالمی یوم حقوق دانش کے موقع پر الیکٹرانک میڈیا خصوصی پروگرامات نشر کریگا جبکہ پرنٹ میڈیا میں بھی خاص مضامین کی اشاعتوں کا اہتمام کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :