لاہور ہائیکورٹ ، پی آئی اے کا طیارہ کیخلاف دائر درخواست کی سماعت ملتوی

بدھ 25 اپریل 2018 15:01

لاہور ہائیکورٹ ، پی آئی اے کا طیارہ کیخلاف دائر درخواست کی سماعت ملتوی
لاہور۔25 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے پی آئی اے کا طیارہ فروخت کرنے کے خلاف دائر درخواست کی سماعت ملتوی کر دی،عدالت نے سرکاری وکیل سے کہا ہے کہ عدالت کو آگاہ کیا جائے کہ اس حوالے سے معاملہ سپریم کورٹ میں زیر التواء ہے یا نہیں،لاہورہائیکورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان نے بدھ کے روزکیس کی سماعت کی، دوران سماعت درخواست گزار نبیل جاوید کاہلوں ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ قومی ائیرلائن کے سابق سی ای او ہلڈن برانڈ نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے اربوں روپے کی ائیربس 310 اے سستے داموں فروخت کر دی،انہوں نے استدعا کی کہ عدالت طیارہ فروخت کرنے کا اقدام کالعدم قرار دے،انہوں نے مزید استدعا کی کہ عدالت سابق سی ای او کی گرفتاری کے لیے ریڈ وارنٹ جاری کرے،عدالت نے سرکاری وکیل سے استفسار کیا کہ آگاہ کیا جائے کہ اس حوالے سے معاملہ سپریم کورٹ میں زیر التواء ہے یا نہیں، عدالت نے کیس کی مزید سماعت 11 مئی تک ملتوی کردی۔