ْبجلی کی قیمتوں میں ایک روپی86پیسے فی یونٹ کمی سے صنعتی شعبہ کو ریلیف ملے گا،میاں خرم الیاس

بدھ 25 اپریل 2018 15:01

ْبجلی کی قیمتوں میں ایک روپی86پیسے فی یونٹ کمی سے صنعتی شعبہ کو ریلیف ..
لاہور۔25 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2018ء) تاجر رہنما و سابق وائس چیئرمین لاہور ٹائون شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن میاں خرم الیاس نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے مارچ کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میںایک روپی86پیسے فی یونٹ کمی کے فیصلہ کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے صنعتی شعبہ کو ریلیف ملے گا، مہنگی بجلی کی وجہ سے اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ سے پاکستانی مصنوعات کی بیرون ممالک طلب میں کمی واقع ہوئی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے صنعتکاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔میاں خرم الیاس نے کہاکہ یہ امر خوش آئند ہے کہ سینٹرل پرچیزنگ کمیٹی نے بجلی کی قیمتوں میں44پیسے فی یونٹ اضافہ کی درخواست کی تھی جسے حکومت نے مسترد کرکے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق مستقل بنیادوں پر کیا جائے اور صنعتی مقاصد کیلئے بجلی کی قیمتوں میں مزید کمی کی جائے تاکہ پیداواری لاگت میں کمی ہوسکے اور ملکی برآمدات اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہو۔

انہوںنے تجویز دی کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی کیلئے پرائیویٹ پاور پلانٹ پر انحصار کم کیا جائے اور پن بجلی منصوبے شروع کیے جائیں کیونکہ تھرمل بجلی مہنگی جبکہ ہائیڈل بجلی سستی اور عوام و صنعتکاروں کے مفاد میں ہے ۔