ڈبلیو ڈبلیو ای کو سعودی عرب میں اپنی تاریخ کے سب سے بڑے رائل رمبل مقابلے میں خواتین ریسلرزکو شامل نہ کرنے پر تنقید کا سامنا

Sadia Abbas سعدیہ عباس بدھ 25 اپریل 2018 14:29

ڈبلیو ڈبلیو ای کو سعودی عرب میں اپنی تاریخ کے سب سے بڑے رائل رمبل مقابلے ..
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 اپریل2018ء) ڈبلیو ڈبلیو ای نے سعودی عرب میں اپنی تاریخ کے سب سے بڑے رائل رمبل مقابلے کاانقعاد کا اعلان کیا ہے ۔ دنیاکےنامور ریسلرز زوربازو دکھائیں گے ۔ تفصیلات کے مطابق ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ نے سعودی عرب کے شہر جدہ میں ریسلنگ کے مقابلے کا انقعاد کیا ہےجس میں کسی خاتون ریسلر کے شرکت نہ کرنے پر ڈبلیو ڈبلیو ای کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔

۔کنگ عبداللہ اسپورٹس سٹٰی میں ڈبلیو ڈبلیو ای کے سب سے بڑے رائل رمبل مقابلے کا انعقاد کیا جائے گا جس میں 50 بین الاقوامی ریسلرز نے شرکت کا اعلان کیا ہے ۔یہ ڈبلیو ڈبلیو ای کی تاریخ کا سب سے بڑا رائل رمبل مقابلہ ہے ۔ ٹرپل ایچ اور جان سینا سمیت نامور ریسلرز طاقت کے جوہردکھائیں گے تاہم کسی نامور خاتون ریسلر کی شمولیت اختیار نہ کرنے پر اس مقابلے پر ڈبلیو ڈبلیو ای کو دنیا بھر سے تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔

(جاری ہے)

سعودی شہری ریسلنگ کے بڑے مقابلے کے انعقاد پر بے حد خوش نظر آ رہے تھے لیکن کسی خاتون ریسلر کی شمولیت اختیار نہ کرنے سب کی خوشیوں پر جیسے پانی پڑ گیا ہے ۔سعودی عوام کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کو ہمیشہ سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے لیکن گزشتہ سال میں سعودی عرب نے خواتین کو مردوں کے شانہ بشانہ لانے میں کوئی کثر نہیں چھوڑی ۔

لیکن ابھی بھی سعودی عرب میں خواتین کو اتنے حقوق فراہم نہیں کیے گئے جتنے کیے جانے چاہیں ۔ خواتین ابھی بھی بعض شعبوں میں کام نہیں کر سکتیں۔ عودی جنرل سپورٹس اتھارٹی کے مطابق گریٹیسٹ رائل رمبل ایونٹ کا انعقاد جدہ میں ستائیس اپریل کو کیاجائےگا۔ڈبلیو ڈبلیو ای سے یہ معاہدہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ویژن 2030ء پروگرام کے تحت کیا گیا ہے۔