واسا نادہندگان کے خلاف کاروائی کیلئے ڈس کنکشن ٹیمیں تشکیل

بدھ 25 اپریل 2018 15:04

فیصل آباد۔25 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2018ء)واساکی جانب سے نادہندگان کے خلاف کارروائی کیلئے ڈس کنکشن ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جبکہ نادہندگان کی فہرستیں بھی تیار کر لی گئی ہیں اور نادہندگان کے کنکشن منقطع کرنے کیلئے واسا حکام کی جانب سے لائحہ عمل تیار کیا گیا ہے جس کے تحت ابتدائی مرحلے میں 50 ہزار اور اس سے زائد رقم کے نادہندگان کے کنکشن منقطع کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

واسا کے ذرائع نے بتایاکہ ان میں زیادہ کمرشل صارفین شامل ہیں جبکہ دوسرے مرحلے میں20 ہزار سے کم رقم کے نادہندگان اور تیسرے مرحلے میں 10 ہزار سے کم کے نادہندگان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔