شوہرنے احاطہ عدالت میں روٹھی بیوی کا تلوار سے سرقلم کردیا

لومیرج کے بعد تشدداورزیادتی کا شکار بیوی والدین کے ہمراہ انصاف کے لیے عدالت پہنچی تھی،بھارتی پولیس

بدھ 25 اپریل 2018 15:04

شوہرنے احاطہ عدالت میں روٹھی بیوی کا تلوار سے سرقلم کردیا
سنبل پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2018ء) بھارتی ریاست اوڈیشہ کے شہر سنبل پور میں ایک شخص تلوار لیکر فیملی کورٹ پہنچااور عدالت کے احاطے میں ہی سب کے سامنے بیوی کو قتل کردیا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق رمیش نامی شخص نے اپنی 18سالہ بیوی سنجیتا چودھری پرتلوار سے حملہ کردیا۔

(جاری ہے)

اس دوران اس نے ساس للیتاچودھری اور ڈھائی سال کی بھتیجی کو بھی زخمی کردیا۔

سسر موقع سے بچ نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔ سنجیتانے گھر سے فرار ہوکررمیش سے پسند کی شادی کی تھی ۔شوہر کے ذریعے مسلسل تشدد اور زیادتی سے پریشان ہوکر میکے واپس چلی گئی تھی۔ گزشتہ روز وہ اپنے والدین کے ہمراہ معاملے کا تصفیہ کرانے عدالت پہنچی تھی۔ رمیش نے بیوی کو واپس لانے کیلئے فیملی عدالت میں درخواست دائر کررکھی تھی۔